07 Aug 2023
(ویب ڈیسک) تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 113.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں 113.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جون 2022 کے دوران 419 ملین روپے کے تیل دار بیج اور گری دار میوہ جات برآمد کئے گئے۔
ماہ جون 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 895 ملین روپے رہا، اس طرح تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 113.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔