07 Aug 2023
(ویب ڈیسک) روپے کی مسلسل بے قدری اور امریکی کرنسی میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔