(لاہور نیوز) پھل و سبزی منڈی کا گیم چینجر منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، پنجاب کی سابقہ تین حکومتیں منصوبے پر عملی اقدامات نہ اٹھا سکیں، سب کی امیدیں نگران وزیر اعلیٰ سے وابستہ ہو گئیں۔
روڈا کی جانب سے کمشنر لاہور کو منڈی کی منتقلی بارے بریفنگ میٹنگز تک محدود رہیں، منڈی کے بڑے سٹیک ہولڈرزمنڈی کی منتقلی بارے ہیجانی کیفیت کا شکار ہو کر رہ گئے،نومبر 2022 میں روڈا کو 1600 کنال پر جدید منڈی بنانے کا بزنس پلان بھجوایا گیا تھا، نئی سبزی و فروٹ منڈی پر 8 ارب تخمینہ لاگت کے ورکنگ پیپرز تیار کئے گئے تھے۔
ورکنگ پیپرز کے مطابق نئی منڈی کے لیے روڈا سے 200 ایکڑ اراضی دی جائے گی، کمشنر آفس میں ہونے والی میٹنگ کے منٹس میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلہ میں روزانہ 38 کروڑ اور ماہانہ 11 ارب 50 کروڑ ریونیو جنریٹ ہو گا۔
کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ روڈا سے حتمی پلان، جگہ کی نشاندہی اور تکمیل کا دورانیہ طلب کر لیا گیا ہے۔