اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرے کا عندیہ دیدیا

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،اعلیٰ عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

اپنے جاری کردی بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان نےچیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا،سب حیران تھے کہ گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرڈر چیئرمین تحریک انصاف  کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے،جہاں بی کلاس کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔شاہ محمود  قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے،وکلا نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلا کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے