06 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و نائب صدر مریم نواز نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، اللہ مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرریلوے سعد رفیق معاملات کی نگرانی کررہے ہیں، وزیر ریلوے خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں، یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے، ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جذبہ دونوں لازم ہیں۔