اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی ازبک وزیر زراعت سے ملاقات، کپاس کی پیداوار میں تعاون پر اتفاق

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاشقند میں ازبکستان کے وزیر زراعت ڈاکٹر عزیز ووٹوف سے ملاقات کی جس میں زراعت خصوصاً کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ازبک حکومت اور عوام کیلئے پیار،بھائی چارے اور باہمی محبت کا پیغام لیکر آیا ہوں، پاکستان خصوصاً پنجاب میں زرعی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کا نیا دورشروع ہوا ہے، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت زراعت کی پائیدار ترقی کیلئے ایک پیج پر ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زرعی شعبہ خصوصاً کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ازبکستان کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنا چاہتی ہے، پیسٹی سائیڈ سے محفوظ کپاس کی فصل کی کاشت میں ازبک تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، زرعی شعبے خصوصاً کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ازبکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ازبکستان خطے میں کپاس پیدا کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے،  ازبکستان کے موسمی حالات پنجاب کے موسمی حالات سے مطابقت رکھتے ہیں،  دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔

ازبک وزیر زراعت ڈاکٹر عزیز ووٹوف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ زرعی شعبے خصوصاً کپاس کی پیداوار کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں گے، خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،  پاکستان اور ازبکستان کے دوستانہ تعلقات ثقافتی،مذہبی اورتاریخی رشتوں میں پروئے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے