06 Aug 2023
(لاہور نیوز) شہر میں 76واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں، گنپت روڈ پر جشن آزادی کے سامان کے سٹالز سج گئے ہیں۔
یوم آزادی چند دنوں کی دوری پر ہے مگر شہری ابھی سے ہی جشن آزادی منانے کے لیے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں، گنپت روڈ پرجھنڈیوں، قومی پرچم، بیجز، ٹوپیوں اور دیگر آرائشی سامان کے سٹالز سج گئے ہیں، بازار میں ہر عمر کے افرا د من پسند اشیا کی خریدار کے لیے موجود ہیں مگر ساتھ ہی مہنگائی کا بھی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو بہت زیادہ ہے، ہر چیز کی قیمت گزشتہ سال سے دوگنا ہو چکی ہے مگر کیا کریں وطن کی محبت کھینچ لاتی ہے، یوم آزادی تو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔