06 Aug 2023
(لاہور نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس رضوان بشیر کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کی۔ سپرنٹنڈنٹ رائے وقار کی نگرانی میں ٹیم نے بند روڈ اور دو موریہ پل کے قریب کارروائی کی۔ ضبط شدہ سامان میں کافی ،فرانس کا منرل واٹر ،ٹائرز اور دیگر سامان شامل ہے، ضبط شدہ سامان کو ویئر ہاوس منتقل کر دیا گیا۔