اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے 13 ناموں پر اتفاق ہوگیا

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد نام ورلڈکپ کے لیے مزید دو سے تین چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے جبکہ آل راونڈر  افتخار احمد کو بھی سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تھنک ٹینک نے بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈکپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آرا ان کے سامنے رکھے گا، ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے