اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بدھ تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا، رانا ثناء اللہ

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کروانا نگران سیٹ اپ اور الیکشن کمیشن کا کام ہے، بدھ تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔

کارکنوں سے خطاب میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں، اب تک 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہو چکے ہیں، شہباز شریف نے 2008ء میں نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوا ہے، اس کی گرفتاری کسی کے حکم پر نہیں بلکہ عدالتی حکم پر ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی کارروائی میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے، عدالت نے اپنی کارروائی مکمل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا، ان کے کہنے پر جج کے خلاف سوشل میڈیا پر گندا پروپیگنڈا کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے چوری کی ہے اور اس پر ہی اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرول اور بلوں میں اضافہ نہیں کیا، ملک ترقی کر رہا تھا، اس پراجیکٹ نے ملک میں نفرت کے بیج بوئے، اس پراجیکٹ کو لانے کے ہم کسی طور پر ذمہ دار نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اس فیصلے کو بڑی عدالتوں میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بحران کا شکار ہوا نواز شریف نے ملک کو اس سے نکالا، پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنے جا رہی، جو جتھا ملک دشمنوں کا آلہ کار بنے اس جتھے پر پابندی لگنی چاہیے، الیکشن میں عوام جس کو منتخب کریں اسے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے