05 Aug 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔
یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کیلئے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔