05 Aug 2023
(لاہور نیوز) ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نصب شدہ کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
فیز 2 میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 325 کیمرے سیف سٹیز اتھارٹی کیساتھ منسلک کر دیے گئے۔ فیز ون میں سپیڈو بس فیڈر روٹس پر لگے 300 کیمرے منسلک کیے گئے تھے۔ فیز 3 میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 1600 سے زائد کیمرے منسلک ہوں گے۔
میٹرو بس میں لڑائی جھگڑے اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر سکیورٹی کا پلان بنایا گیا۔ چائنیز حکام کی بارہا شکایات پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پلان بنایا۔
پی ایم اے کنٹرول روم میں بھی کیمروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔