04 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ کے تدارک کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کابینہ کمیٹی پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے محکموں کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کمیٹی میں شامل ہیں۔ محکمہ بلدیات، سپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کے سیکرٹریز کو بھی کمیٹی کے ارکان کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ، صنعت وہاؤسنگ، جنگلات اور زراعت کے سیکرٹریز بھی کابینہ کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ سیکرٹری ماحولیات کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔
کمیٹی ہفتہ وار اجلاس کر کے کلین پنجاب ایئر پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔