اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف گلوکار اخلاق احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) مخملی آواز ، دلکش انداز معروف گلوکار اخلاق احمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے۔

معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960ء میں سٹیج گلوکاری سے کیا۔ گلوکار اخلاق احمد نے 1974ء میں فلم چاہت میں ’’ساون آئے ساون جائے‘‘  گیت گایا جو ان کی پہچان بن گیا۔

اخلاق احمد نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب گلوکاروں کا فلمی دنیا میں جگہ بنانا انتہائی مشکل تھا۔ اخلاق احمد نے اپنی سریلی آواز اور انتھک محنت سے ایک الگ مقام حاصل کیا۔ فلم ’’بندش‘‘ میں  ایک گیت نے اخلاق احمد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

گلوکار اخلاق احمد نے فلمی کیریئر کے دوران 86 فلموں کے لیے 177 نغمے گائے۔ ان کی آواز میں گایا گیا آخری گیت فلم’’ نکاح‘‘ میں شامل کیا گیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہیں آٹھ بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوکار اخلاق احمد کینسر کے باعث 4 اگست 1999ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے