اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر چودھری پرویزالہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، قیصرہ کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے، درخواست میں چودھری پرویز الہٰی کی ایڈیالہ جیل منتقلی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی تمام کیسز میں عدالت سے ضمانت منظور ہوچکی ہے، انہیں رہا کرنے کی بجائے نظربندی کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم غلام سرور کو نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پیر کو قیصرہ الہٰی کی درخواست پر فیصلہ کرے اور 8 اگست کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے