04 Aug 2023
(ویب ڈیسک) آن لائن سرمایہ کاری نے لاہور کے تاجروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ڈیجیٹل ڈبل شاہ چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے بھی ہاتھ کرگئے، کروڑوں کا کاروبار کرنے والے تاجر آن لائن نوسر بازوں کا شکار ہوگئے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے رکن عمران اصغر نے آن لائن ایپ میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی، دو ماہ تو منافع ملتا رہا لیکن پھر منافع کے ساتھ ساتھ اصل رقم بھی چلی گئی۔
تاجر ناصر ملک بھی آن لائن ڈالر خرید کر ایپ انویسٹمنٹ کے چنگل میں ایسے پھنسے کہ جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا سب سے بڑا سیٹ اپ ڈیجیٹل ایپس کی صورت آپریٹ کررہا ہے۔
آن لائن انویسٹمنٹ ایپس اب تک ہزاروں شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا چکی ہیں لیکن کریک ڈاؤن کے دعوؤں کے باوجود کوئی بڑی کامیابی ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔