اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارے کی سالانہ صورتحال کیا رہی ؟جانئے

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) مالی سال 2023-24 کے پہلے ماہ (جولائی)میں ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر41.2 فیصدکی کمی کے ساتھ 1.61 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023میں ملکی تجارتی خسارے کاحجم 1.61 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 41.2 فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارے کاحجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جون میں تجارتی خسارے کاحجم 1.86 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جوجولائی میں کم ہوکر1.61 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.06 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.25 ارب ڈالرتھا۔

مئی کے مقابلے میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13.7 فیصدکی کمی ہوئی  ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2023ء  میں ملکی درآمدات کاحجم 3.66 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 4.98 ارب ڈالرتھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے