اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے واسا مزید مالی بحران کا شکار

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے واسا مزید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری اداروں پر منفی اثرات مرتب ہو گئے۔ واسا کے پی او ایل کی مد میں تخمینہ میں ایک سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گیا۔ پی او ایل کی مد میں واسا پر سالانہ 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑ گیا۔ واسا نے بجٹ تجاویز میں پی او ایل کی مد میں رقم بڑھانے کی استدعا کر دی۔

واسا کی مختلف مشینری اور جنریٹرز کے ایک سال میں 70 کروڑ 80 لاکھ کا فیول استعمال کرنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تخمینہ لاگت رقم 80 کروڑ تک جا پہنچی۔ گزشتہ مالی سال میں واسا کی فیول کی مد میں رقم 37 کروڑ روپے تھی۔

واسا کی مشینری میں فیول اس سال 21 کروڑ کی بجائے 44 کروڑ روپے کا استعمال ہو گا۔ واسا کے جنریٹرز 8 کروڑ کی بجائے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کا فیول استعمال کریں گے۔ واسا افسران اس مالی سال میں 15 کروڑ 30 لاکھ روپے کا فیول گاڑیوں میں استعمال کریں گے۔

واسا کے شعبہ فنانس نے فیول کی مد میں ریوائزڈ تخمینہ تیار کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے