03 Aug 2023
(لاہور نیوز) گھر کا بٹوارہ نہ کرنے پر بڑے بیٹے نے والد کی گاڑی جلا دی۔ گلی میں کھڑی گاڑی کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی۔
گلشن راوی پولیس کو بزرگ شہری فدا حسین کی درخواست موصول ہوئی۔ درخواست کے مطابق گلی میں کھڑی گاڑی کو رات گئے کسی نامعلوم نے آگ لگا دی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او فراز احمد کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او فراز احمد نے فوری گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو چیک کیا۔ گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا گھر کا چراغ بڑا بیٹا آفتاب نکلا۔
ملزم آفتاب حسین نے جائیداد کا بٹوارہ نہ کرنے پر گاڑی کو آگ لگائی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او فراز احمد و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔