03 Aug 2023
(لاہور نیوز) پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل ہو گیا۔ 61 ہزار سے زائد عازمین حج کو وطن واپس لایا گیا۔
حج آپریشن دو مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلا مرحلہ حج سے پہلے جاری رہا جبکہ دوسرا مرحلہ حج کے بعد شروع کیا گیا۔ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن 21 مئی سے 22 جون تک جاری رہا۔ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ حج پروازوں سے 61 ہزار 461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔ حج آپریشن کے دوران 96 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں۔