اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا کارنامہ، ورلڈ سنوکرچیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کرلیا

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہورمیں گرین ٹاؤن پولیس نے کلب تاخیرسے کھلا رکھنے پرچھاپہ مارکر ورلڈ سنوکرچیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتاری پر قومی ہیرو اپنے ہی ملک میں عدم تحفظ کا شکارہوگیا، نیشنل چیمپئن شپ کی پریکٹس میں مصروف عالمی چیمپئن کو پولیس گرفتار کرکے تھانے لے گئی،ورلڈ چیمپئن احسن رمضان کی حوالات کے باہر بیلٹ پہنتے ہوئے تصاویرمنظرعام پر آگئیں۔

لاہور کی قابل پولیس نے ورلڈ چیمپئن کی پینٹ کی بیلٹ اتروا کرحوالات میں بند رکھا،احسن رمضان نےالزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار بدکلامی کرتے ہوئے بد تہذیبی سے پیش آئے۔

احسن رمضان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نےگالیاں دیں، پینٹ سے بیلٹ نکلوا دی اور حوالات میں بند کر دیا، اہلکاروں کو اپنے سنوکر چیمپئن ہونے کا بتایا تو مزید گالیوں سے نوازا گیا۔

احسن رمضان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا مگر اپنے ہی ملک میں مجھے رسوا کیا گیا، آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان میں پولیس جو چاہے کر سکتی ہے، ایک دوست کے آنے پر حوالات سے نجات ملی۔

احسن رمضان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس واقعہ کا نوٹس لیں۔ سنوکر چیمپئن کی گرفتاری پرپولیس کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے