اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مردم شماری کے تحت عام انتخابات پر استحکام پاکستان پارٹی کا موقف سامنے آ گیا

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کا بھی موقف سامنے آ گیا۔

مردم شماری کے معاملے پراستحکام پاکستان پارٹی کی اہم ترین مشاورت ہوئی جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی چاہتی ہے کہ انتخابات ہونے چاہئیں، ہم رائے شماری چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پارٹی مشاورت میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی کثیر تعداد انتخابات میں نئی مردم شماری کے تحت حصہ لینے پر متفق نظر آئی ہے۔ مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ کے بعد آئی پی پی بھی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں جانے کا موقف رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے