اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک کے ساتھ بہت کھیل لیا، اب ہمیں غیر سیاسی ہو کر سوچنا چاہیے: اسحاق ڈار

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کا تشخص بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہروقت پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے، تین ہزار ملین ڈالر کے پاکستان کے پاس معدنیات کے ذخائر ہیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ مصر اور انڈونیشیا نے بھی مشکل وقت میں اپنے اثاثے پارک کیے ہیں، یہ قدم ملکی مفاد میں ہے، ہمیں غیر سیاسی ہو کر سوچنا چاہیے، ملک کے ساتھ بہت کھیل لیا، ساورن ویلتھ فنڈ پاکستان کا فنڈ ہے، پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے