اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر،ابراہیم مراد، ڈاکٹر ناصر جمال، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز زراعت، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، توانائی، صحت، خزانہ، اطلاعات، لائیو سٹاک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔ سیکرٹری آبپاشی، تمام کمشنرز، ڈی سی قصور اور ڈی سی شیخوپورہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں رواں ماہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے محکمہ آبپاشی اور تمام کمشنرز کو جاری فنڈز بروقت استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کو ممکنہ سیلاب والے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب حکومت نے محکمہ آبپاشی کو ضروری فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ دریاؤں کے پشتے اور بند پہلے سے مضبوط بنائے جائیں۔ دریاؤں کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کی حفاظت کے لئے پیشگی انخلاء یقینی بنایا جائے۔ موسم کی صورتحال اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے