اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ناانصافی کے فیصلوں نے پھلتے پھولتے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا: نواز شریف

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی نااہلی ختم ہونے پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ردعمل بھی آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ طلال چودھری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی، اگر اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ موقع دیا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔ انشااللہ

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے