اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مزدا ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھا دیے

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ برقرار ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان مزدا ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں دس فیصد اضافہ کردیا۔

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 30 ہزار سے بڑھا کر 35 ہزار روپے کر دیا، لاہور سے ملتان کا کرایہ 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے اور لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 13 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے کر دیا۔

چئیرمین پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہیں کرتے تو مزدے بند کرنے پڑ سکتے ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

ادھر ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے