02 Aug 2023
(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کوغیرظاہرشدہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اورحفاظتی ضمانت دینےکیخلاف حکومتی اپیل پرسنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی، جس میں پرویزالہٰی کوغیرظاہرشدہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔
پرویزالہٰی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے اپیل کو نا قابل سماعت قرار دیا اوراسی بنیاد پر اسے مسترد کرنے کی استدعا کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت نے اپیل سنگل بنچ کے سامنے دائر نہیں کی۔ حکومتی اپیل پرمزید کارروائی 7 اگست کو ہوگی۔