اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہسپتالوں کی خرابی کے ذمہ دار ڈاکٹر نہیں حکومت ہے: وزیراعلیٰ محسن نقوی

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی خرابی کے ذمہ دار ڈاکٹرز نہیں بلکہ حکومت ہے۔

سروسز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا چند روز قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تھا، سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا، سروسز ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ایسا ہے کبھی اپنے کسی عزیز کو یہاں داخل نہ کراؤں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی نیا آئے تو وہ پرانے ہسپتالوں کی بہتری کے بجائے نئے ہسپتال بنانے کی بات کرتا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، سروسز ہسپتال کی ابتری کے ذمہ دار ڈاکٹر نہیں حکومت ہے، ہر خرابی کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو ٹھہرانا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ڈاکٹر ایک وقت میں 5مریض دیکھ رہا ہے اس کا ہم نے شکریہ ادا کرنا ہے، ڈاکٹر شام کو کام ضرور کریں لیکن اپنی ڈیوٹی پوری کریں، مایوسی گناہ ہے لیکن ملک میں پھیلنے والی مایوسی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، ہم ایک پاکستانی ہونے کے ناطے تھوڑی سی اپنی ذمہ داری لے لیں تو بہترین رزلٹ ہفتوں اور مہینوں میں سامنے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تمام شہریوں کو معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہو گا حکومت کے ساتھ ساتھ عملے اور شہریوں کو بھی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی چھوٹی چھوٹی کوشش سے چیزیں تبدیل ہو جائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک الیکشن نہیں ہوتے ہم حکومت چلا رہے ہیں، کچھ وقت کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہم صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، اگلے چند ہفتوں میں ہسپتال کو بہتر کردیں گے،5 یا 7 ارب جتنے بھی لگے ہم اگلے چند ماہ میں لگائیں گے، ہماری اس سلسلے میں نیت بالکل صاف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے