اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازے غلط قرار

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) امریکی جریدے کے ماہرین نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں بلکہ اور بڑھے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم نہیں ہوگی اور سٹیٹ بینک پاکستان کو شرح سود مزید بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا لازم ہو گا اور یہ مہنگائی بڑھانے کی وجہ بنیں گے۔

پاکستان میں روزہ مرہ کی اشیا تقریباً 40 فیصد کی شرح سے مہنگی ہو رہی ہیں اور آئی ایم ایف کا اوسط مہنگائی کا اندازہ 26 فیصد جبکہ سٹیٹ بینک کا اندازہ 20 سے 22 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے