01 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمت مستحکم رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کیساتھ 1950 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی رد وبدل کے فی تولہ 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2800 روپے اور فی دس گرام 2400.54روپے پر مستحکم رہیں۔