اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے صوبے ملکر کام کریں گے: اسحاق ڈار

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختارملک ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، پاکستان میں 6 کھرب ڈالر کے معدنیات کے ذخائر ہیں، اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام بھی ہے، دوست ملک اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے، ماضی میں بھی چارٹر آف اکانومی کیلئے بات کی تھی، پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے