01 Aug 2023
(لاہور نیوز) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال ہر صورت کریں گے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی وجہ سے عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی ایل پی جی خریدنی پڑ رہی ہے ،ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو ہے جبکہ ملک بھر میں ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ جب تک سپلائی چین بہتر نہیں ہوگی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہوسکتی، انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی فروخت کرنے والوں پر کارروائی ہوتی ہے، آج تک انتظامیہ نے مہنگی گیس فروخت کرنے والی کمپنوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔