اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

باتیں بہت ہو گئیں، اب عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہیں: وزیراعظم

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باتیں بہت ہو گئیں اب ہمیں عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان منرلز سمٹ ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منرل سمٹ کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، سعودی وزیر نے معدنی وسائل کی اہمیت پر بہترین باتیں کیں، سعودی وزیر کے پاکستان سے متعلق جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 70 کی دہائی میں روس کی شراکت سے پاکستان اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا، کرپشن اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی،نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا، مسائل کا غیر روایتی حل دینے والے لوگ بھی نیب کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہم نے پاکستان کے ساتھ 75 سال ظلم کیا ہے، غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ان کو حق نہیں دیا، بدقسمتی سے آج معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے، بدقسمتی سے آج معاشرے میں زہر گھول دیا گیا ہے، میں نے ماضی میں بھی ہمیشہ ان ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی داستان سامنے رکھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس ماہ ہم نے اپنی مدت پوری کرکے گھر جانا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، باتیں بہت ہوگئیں اب اپنے عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہیں، محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں اپنا وقت،توانائی عوام کی بہبود کیلئے خرچ کرنے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے