اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس سیشن عدالت منتقل، دہشتگردی کی دفعات ختم

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان کی جانب سے ملک عشرت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ملزمان میاں حسیب وکی، اسد حامد، حامد محمود، محسن منظور، معروف علی اور ذوالفقار سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مقدمہ میں ملوث کرائے کے قاتل ماجد اور قاصد عرف کاشی کو بھی جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ہماری اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تھی جو منظور ہو چکی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے، ملزمان پر لیگی رہنما بلال یاسین ہر قاتلانہ حملہ کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے