اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل، وزیراعلیٰ پنجاب کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت لاہور ائیر پورٹ پر اہم اجلاس ہوا جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ سید محمد امین بخاری، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ نے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی، وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے رپورٹ کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو باقاعدہ درخواست کی جائے گی اس کے علاوہ کیس کی تفتیش لاہور شفٹ کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت تمام یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائیں گے، خواتین پروفیسرز ان کی سربراہ ہوں گی، صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا، خاتون سیکرٹری صوبائی سیل کو ہیڈ کریں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ یہ ہماری بچیوں کا معاملہ ہے، اس کی جامع تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں گے، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور  تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی عیادت کی، محسن نقوی  نے بچی کی  والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متاثرہ  بچی  کا  ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم علاج کر رہی ہے، بچی  کی زندگی بچانے کیلئے ڈاکٹرز ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے، ملزمہ قانون کے تحت سخت سزا کی حق دار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے