اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک، افغان ون ڈے سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان

01 Aug 2023
01 Aug 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ہے اور یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

Image

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 24 اگست کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے آئندہ ایشیا کپ 2023ء کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا کو مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے