31 Jul 2023
(لاہور نیوز) مہنگی بجلی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہو شربا اضافہ کر دیا گیا۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر میں 281 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا، قیمتوں میں اضافہ کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کر دی گئی۔
ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 23 روپے 86 پیسے اضافے کے بعد 201 روپے 15 پیسے مقرر ہو گئی۔واضح رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی 2092 روپے 13 پیسے تھی۔