31 Jul 2023
(لاہور نیوز) بین الاقوامی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2500 روپے کمی ہوئی، قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونا 2143 روپے کمی سے 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے کا ہو گیا، 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 74 ہزار 626 روپے کا ہو گیا۔عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر کمی سے 1959 ڈالر فی اونس ہو گیا۔