اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی رفتار زور پکڑنے لگی، پولٹری مصنوعات کے دام پھر بڑھنے لگے

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی رفتار زور پکڑنے لگی۔ پولٹری مصنوعات کے دام پھر بڑھنے لگے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔

مہنگائی ٹرین فراٹے بھرنے لگی۔ پولٹری مصنوعات، سبزیاں اور پھل قوت خرید سے باہر ہو گئے۔ برائلر گوشت 15 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 582 روپے تک جا پہنچی۔ انڈے بھی مزید 2 روپے مہنگے، 278 روپے فی درجن ہو گئے۔

سبزیاں بھی مہنگائی کے رنگ میں رنگ گئیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 10 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 120 روپے  فی کلو مقرر، مارکیٹ میں  ٹماٹر 160 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ میتھی 240 روپے کے بجائے 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بینگن 150، کریلے 120، پالک 80 روپے فی کلو ہے۔ پھول گوبھی 200 ، شلجم 190، شملہ مرچ 240 روپے فی کلو مل رہی، مٹر 380 اور گھیا توری 130 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

پھلوں میں سیب 450 ، آم 260 ، انگور 450 اور خوبانی 400 روپے  فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ کیلے 220 روپے فی  درجن مل رہے۔

عوام کہتے ہیں مہنگائی  روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔ کوئی چیز قوت خرید میں نہیں رہی۔ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔

مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر کہیں عملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا۔ عوام گرانفروشوں کے چنگل میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے