اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نوجوان مایوس نہ ہوں، ملک کا مستقبل تابناک ہے : مصدق ملک

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آخری کچھ دن رہ گئے ہیں ، گنتی گن رہے ہیں ، نوجوان مایوس نہ ہوں، ملک کا مستقبل تابناک ہے۔

مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، ملک بے شمار معدنیات سے مالا مال ہے، معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم معدنیاتی مٹی کو آگ میں جلا کر اس میں سے دھات نکالیں گے، بلوچستان میں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں لگائیں گے، جہاں جہاں مائننگ ہوگی اس کو گوادر پورٹ سے منسلک کریں گے، ہم  نے ترقی کا سفر طے کرنا ہے مٹی کا سفر نہیں۔

انہوں  نے کہا کہ معدنیات کے انقلاب سے ملک میں روزگار کے بےشمار مواقع پیدا ہوں گے، اگر 100 ٹن مٹی میں سے 1 ٹن میٹل بیچیں تو 5 ہزار ڈالر کماتے ہیں ، اس معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گول ہیں ، جو معدنیات اور مٹی ہم بیچیں گے اس سے ملک لاکھوں ڈالر کمائے گا، سونا اور تانبا ملک کی تقدیر بدلے گا۔

 لیگی رہنما کا کہنا تھا  کہ بلوچستان میں مزدور طبقہ بہت ہے، ان کو ملازمت فراہم کریں گے، ہم اس مٹی سے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوکر شاہی کے بوجھ کو ختم کیا جائے گا، اس نوکر شاہی کو کاٹیں اور آگ لگا دیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اس ملک میں آپ کو ناامیدی کیوں نظر آتی ہے، ہم ان معدنیات پر فوکس کر رہے ہیں، معدنیاتی انقلاب سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ خام معدنیات سے دھاتوں کو نکالنے کے کام کا آغاز کیا جائے گا، معدنیات کی کھدائی کے حوالے سے نئی قانون سازی کی جائے گی، انسانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے واضح منصوبہ بندی ہو گی ، پاکستان میں اتنے ہمارے ڈویژن نہیں جتنے قوانین ہیں، تمام قوانین کو ضم کرکے ایک پیکج بنائیں گے۔

وزیرمملکت نے مزید کہا  کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں خوش آمدید کہیں  گے، سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن عمل شروع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے