31 Jul 2023
(لاہور نیوز) لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے 3 سالہ بچہ اغواء ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو لیکر فرار ہوئی۔ بچے کی نانی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کلوز سرکٹ فوٹیج میں خاتون بچے کو ساتھ لیجاتی دیکھی گئی۔ ملزمہ کے چہرے کی نشاندہی کرکے گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
تاحال پولیس بچے کا سراغ نہ لگا سکی۔