(لاہور نیوز) شہرِ لاہور کی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز کی فیسوں کو بڑھا دیا گیا۔
پانچ سال بعد نئی بلڈنگ پلان فیس شیڈول کی اصولی منظوری کمشنر لاہور ڈویژن نے دے دی۔ سیکریٹری بلدیات پنجاب کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
رہائشی نقشہ فیس چار روپے سکیئر فٹ سے بڑھا کر 15 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی۔ کمرشل بلڈنگ پلان نقشہ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 40 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی۔ انڈسٹری بلڈنگ پلان فیس 5 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی۔ ایگریکلچر بلڈنگ پلان نقشہ فیس اوپن شیڈ کی 50 پیسہ فی سکیئر فٹ کر دی گئی۔ پولٹری فارم نقشہ کی 1 روپیہ فی مربع فٹ فیس بڑھا دی گئی۔ زرعی نقشہ جات کی 2 روپے فی مربع فٹ فیس بڑھا دی گئی۔
خلاف نقشہ تعمیر پر جرمانہ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 سو 50 روپے کر دی گئی۔ ماڈل شاہراہوں پر زائد اونچائی کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 150 مربع فٹ کر دی گئی۔ نقشہ جمع کرواتے وقت ٹوٹل فیس کا 5 فیصد جمع کروانا لازم قرار دے دیا گیا۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے رولز آف بزنس کے تحت فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔