30 Jul 2023
(ویب ڈیسک)چین کی جانب سے پاکستانی چیری برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن(جی اے سی سی) نے چین کو چیری برآمد کرنے کیلیے گلگت بلتستان سے مزید 60 باغات کی منظوری دے دی ہے۔بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کیلیے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے جہاں چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت ہے۔
چینی کسٹمز کی طرف سے توثیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کیلیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے۔