30 Jul 2023
(لاہور نیوز)عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کر گئی جس کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہونے لگا۔
بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔چاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، سٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے ہیں۔