اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور سول سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے مختصر عرصے میں سول سیکرٹریٹ کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں شاندار اور مثالی اقدامات کئے ہیں، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے سول سیکرٹریٹ کے لئے قابل قدر اقدامات لائق تحسین ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا، محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں جاری تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو سراہا اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔

 چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے