اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’آپکے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا‘‘، نادیہ جمیل نے 14 سالہ بچی کیلئے انصاف کا مطالبہ کر دیا

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

 

اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور انہوں نے عوام سے رضوانہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی ہے جبکہ بچی پر بدترین تشدد کرنے والی خاتون آزاد گھوم رہی ہے ، بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدارا غربت کا سامنا کرنے کے لیے اپنے بچوں کا استعمال نہ کریں، آپ کے بچوں نے پاکستان کی غربت کا ٹھیکا نہیں اٹھایا ہوا۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اداکارہ سجل علی کا ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بچوں سے کام نہ کروانے، ان پر ظلم اور زیادتی بند کرنے پر زور دیا تھا۔

ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے سجل کا شکریہ ادا بھی کیا گیا کہ  سجل وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں میں نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا، انہوں نے اس کے جواب میں فوری اپنا پیغام دیا۔

نادیہ نے کیپشن میں لکھا 'مسئلہ یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ یہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ چھوٹے بچوں کو گھر میں ملازم یا غلام بنا کر رکھا جارہا ہے، لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ کیا ان بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے؟ کیا ان کی حالت ٹھیک ہے؟‘

انہوں نے لکھا کہ چھوٹے بچے امیر لوگوں کے بچوں کو اٹھاتے ہیں، امیر لوگوں کے گھر صاف کرتے ہیں، ان کی خدمت کرتے ہیں اور پھر یہی امیر لوگ ان چھوٹے بچوں کو مارتے ہیں، بھوکا رکھتے ہیں اور تعلیم سے محروم رکھتے ہیں، تعلیم ان بچوں کا آئینی اور دینی حق ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ بدترین تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، بچی اسلام آباد کے سول جج کے گھر ملازمہ تھی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے