پنجاب گورنمنٹ
محسن نقوی کا کربلا گامے شاہ مرکزی جلوس کا دورہ، عزاداروں کیلئے انتظامات کا مشاہدہ
29 Jul 2023
29 Jul 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ کے قریب لاہور کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے جلوس میں شریک عزاداروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے جلوس میں شامل عزاداروں کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سیکرٹریز اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈی سی رافعہ حیدر اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس، انتظامیہ، پاک فوج، رینجرز، واسا اور دیگر اداروں انتھک محنت اور جذبے سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔