اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ ڈاک کا صارفین کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کرانے کا اعلان

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے ڈاک کے نرخوں میں اضافے کے بعد اس میں صنعتی و تاجر برادری، کاروباری حلقوں سمیت زیادہ ڈاک بک کرانے والے اداروں اور آن لائن کام کرنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی پیکجز بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ حافظ شکیل احمد قریشی نے بتایا کہ عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی ارزاں نرخوں پر سروسز مہیا کر رہے ہیں، ایک لفافہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ارزاں ترین ریٹ 30 روپے میں جاتا ہے، اس سے زیادہ سبسڈائزڈ ریٹس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

حافظ شکیل احمد نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈاک پر اٹھنے والے پورے اخراجات بھی پورے نہیں لیے جاتے، تاہم کوشش ہے کہ بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا ادارے پر اعتماد برقرار رہے۔

دریں اثنا پاکستان پوسٹ نے ایکسپریس سروسز کے کارپوریٹ کسٹمرز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے بکنگ کرانے پر 30 فیصد، 5 لاکھ روپے تک ماہانہ بکنگ پر 40 فیصد، 7 لاکھ روپے تک 50 فیصد اور ایک ملین تک بکنگ کرانے والے بڑے صارفین کو 75 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے