اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعلیٰ کا لاہور کے مختلف علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔

محسن رضا نقوی ٹھوکر نیاز بیگ پر مرکزی امام بارگاہ، کینٹ اور دیگر علاقوں میں گئے اور یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے عزاداروں سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا، عزاداروں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں چوکس رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی، اس موقع پر آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا کہ یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں اور مجالس کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی ہے، تمام جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کا فضائی دورہ بھی کیا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محسن رضا نقوی نے اندرون شہر، کربلا گامے شاہ، انار کلی، اسلام پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا فضائی دورہ کیا، انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا فضائی معائنہ کیا اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، نگران وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے، یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے، ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، انشاء اللہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے