اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر،120 سے زائد فیڈرز ٹرپ

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں لیسکو ریجن کا بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں۔

فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش ہیں، موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے، صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

ترجمان لیسکو نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو خصوصی تاکید کریں کہ وہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم 10فٹ دور رہیں۔

ادھر لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، لائن سٹاف حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرے، صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور قطعا جلد بازی نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے